20 نومبر 2012 - 20:30

ایران کے دارالحکومت تہران میں " کربلا کے خونی واقعہ میں یہودیوں کا کردار" کے موضوع پر۶۷ویں نشست منعقد ہو رہی ہے جس میں حجۃالاسلام محمد علی منصوریان دامغانی خطاب کریں گے۔

اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایام محرم اور عاشورائے حسینی (ع)کی آمد کی مناسبت سے ایران کے مختلف شہروں میں سیاہ پرچم لگانا اور امام بارگاہوں کو سیاہ کپڑوں سے ڈھانپنا ایک قابل تعریف اقدام ہے کہ جس کی وجہ سے لوگوں میں شور وشوق پیدا ہوتا ہے کہ وہ ان پروگراموں میں شرکت کریں۔

موعود (ع) انسٹی ٹیوٹ نے بھی اس سال لوگوں کے اس مقدس جذبے میں اضافہ کرنے اور عاشورا کے واقعہ میں مخفی بہت سے حقائق سے پردہ اٹھانے کی غرض سے" کربلا کے خونی واقعہ میں یہودیوں کا کردار "کے موضوع پر۶۷ویں نشست کا اہتمام کیا ہے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق حجۃ الاسلام محمد علی منصوریان دامغانی اس نشست میں مذکورہ موضوع کے بارے میں اپنے نقطہ نظر کو بیان کریں گے۔قابل ذکر ہے کہ یہ نشست بچوں اونوجوانوں کے فکری تربیتی مرکز کے ہال میں منعقد ہو رہی ہے کہ جو حجاب روڈ پر واقع ہے۔......./110